محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں تبادلوں کاجھکڑ ‘ کئی ایکسیئن ادھر ادھر

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں تبادلوں کاجھکڑ ‘ کئی ایکسیئن ادھر ادھر

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب نے 14ایکسین کے تبادلے کر دئیے ہیں ۔ان میں ایکسین ہائی وے ( ایم اینڈ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

آر) گجرانوالہ شاہد منظور کو ایکسین ہائی وے کنسٹرکشن لاہور‘ ایکسین بلڈنگ ایم اینڈ آر فیصل آباد نثار احمد کو ایکسین بلڈنگ ( ایم اینڈ آر) بہاولپور ‘ ایکسین ہائی وے بہاولنگر ڈویژن محمد رمضان کو لاہور ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ایکسین بلڈنگ خوشاب ثاقب رحیم کو ایکسین بلڈنگز شیخوپورہ تعینات کر دیا ہے۔ایکسین بلڈنگز مظفر گڑھ توقیر احمد طارق کو لاہور ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایکسین ہائی وے کنسٹرکشن فیصل آباد عمیر لطیف کا تبادلہ بطور ایکسین بلڈنگز مظفر گڑھ کر دیا ہے۔ایکسین بلڈنگز سرگودھا کو لاہور ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کے لئے کہا ہے۔ایکسین بلڈنگز گجرانوالہ محمد رئیس کو مکینیکل ڈویژن لاہور تعینات کر دیا ہے۔ایکسین ہائی وے ملتان کنسٹرکشن نوید اشرف گھمن کو لاہور ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا آرڈر جاری کیا ہے۔ایکسین بلڈنگز ملتان میاں افتخار کا تبادلہ خانیوال کر دیا ہے۔تمام افسران کو چارج چھوڑ کر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر