مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ، نہر سے لاش بر آمد

مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ، نہر سے لاش بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ کبیروالا ‘ بٹہ کوٹ ‘ اڈا کوٹ بہادر ‘دو کوٹہ ‘ باگڑ سرگانہ ( خبر نگار خصوصی ‘ نمائندگان ) حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ‘ نہر سے لاش برآمد کرلی گئی ملتان سے خبر نگار خصوصی کے مطابق وہاڑی روڈ موٹروے انٹر چینج کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر موٹرسائیکل پر سوار ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ تحصیل شجاع آباد کے علاقے بستی مٹھو میں(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

مستری کنویں میں جا گرا، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مستری کو کنویں سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیاہسپتال پہنچنے کے بعد 60 سالہ محمد قسور جان کی بازی ہار گیا قسور سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ کبیروالا ‘ بٹہ کوٹ ‘ اڈا کوٹ بہادر سے نامہ نگار ‘ نمائندگان پاکستان کے مطابق کبیروالا کا رہائشی جواں سالہ نوجوان وزیر آبا د میں نیون سائن بورڈ کے فٹنگ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق،کرنٹ لگنے سے نعش بورڈ کے ساتھ چپکی رہی،ریسکیو ٹیم نے آن کر نعش اتاری، تفصیل کے مطابق نواحی موضع بارہ میل کے کھوہ ماہڑی والا کے رہائشی ممتاز حسین کمبوہ کا جواں سالہ بیٹا محمد قاسم جو کہ الیکٹریشن کاکام کرتا تھا گزشتہ روز وزیر آبا د میں نجی کمپنی کے نیون سائن بورڈ کی تنصیب کے دوران کرنٹ لگنے سے اوپر بورڈپر ہی چپک کر جان کی بازہار گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے نیم جلی نعش اتار کر ہسپتال روانہ کر دی جس کے بعد ورثاء نعش آبائی گاؤں لے آئے جہاں اسکی نما ز جنازہ ادا کرتے ردفین کردی گئی ،متوفی کی اگلے ماہ شادی ہونا تھی۔ دو کوٹہ سے نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق دوکوٹہ کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ۔تفصیل کے مطابق نواحی کسی صادق واہ کے رہائشی محمد رمضان کا جواں سالہ بیٹا واٹر پمپ کی تار درست کر رہا تھا کہ اس کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پل باگڑ نہر سے نامعلوم شخص کی نعش تیرتی ہوئی نظر آنے پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی. ریسکیو 1122کے جوانوں نے لعش نکال کر پولیس تھانہ سرائے سدھو کے حوالے کر دی..نعش کی شناخت نہیں ہوئی.