بطور فیلڈر زیادہ کیچز،شعیب ملک ڈیویلیئرسے آگے نکل گئے

بطور فیلڈر زیادہ کیچز،شعیب ملک ڈیویلیئرسے آگے نکل گئے
 بطور فیلڈر زیادہ کیچز،شعیب ملک ڈیویلیئرسے آگے نکل گئے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)شعیب ملک نے ٹی 20میچز میں 59چھکے اور 174چوکے لگائے اور 45کیچز پکڑے، انہوں نے22.57کی اوسط سے 28وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔سابق قومی کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی کے دوران بطور فیلڈر زیادہ کیچز پکڑنے کا سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرزاورسابق کیوی کپتان روس ٹیلر کا مشترکہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ملک کو جوبلی انشورنس کے چیف منیجر مارکیٹنگ عثمان قیصر نے سیف ہینڈ آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا۔قومی بلے باز شعیب ملک ٹی 20میں مجموعی رنز بنانے والوں میں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔36سالہ شعیب ملک نے آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی 20میچ میں 18رنز بناکر نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم کے 2140رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔شعیب ملک نے اب تک 105ٹی ٹونٹی میچز میں 2153رنز بنالئے ہیں ،75ان کا بہترین سکوررہا اورانہوں نے 7نصف سنچریاں سکور کیں۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271رنز بناکر پہلے نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی