سعودی عرب خشوگی کے قتل کی شفاف تحقیقات کرے،امریکی وزیر دفاع

سعودی عرب خشوگی کے قتل کی شفاف تحقیقات کرے،امریکی وزیر دفاع

منامہ(آئی این پی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے سعودی وزیر خارجہ سے صحافی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

جمال خاشقچی کے قتل پر شفاف تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔امریکی وزیردفاع نے بتایاہے کہ واشنگٹن قتل میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف مزید اقدامات کررہا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع جیمزمیٹس نے بحرین میں کانفرنس کے دوران سعودی وزیر خارجہ عادل الجببر سے کہا کہ سعودی عرب صحافی خاشقچی کے قتل پر تفتیش کو صاف و شفاف بنائے۔امریکی سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ واشنگٹن خاشقچی کے قتل میں ملوث افراد کیخلاف اضافی اقدامات کررہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر