شاہین کینگروکے بعد کیویز پر جھپٹنے کیلئے تیار، ٹی ٹو نٹی سیر یز کل شروع ہو گی

شاہین کینگروکے بعد کیویز پر جھپٹنے کیلئے تیار، ٹی ٹو نٹی سیر یز کل شروع ہو گی

ابوظہبی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ کینگروز کو 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم میں کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی لہذا نیوزی لینڈ کے خلاف بھی وہی اسکواڈ برقرار رکھا گیا ہے۔منتخب کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی ،حسین طلعت ، کپتان آسرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ سلیکٹرز نے اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے کیا ہے۔آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز(کل)بدھ سے شروع ہو گی اور پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔قومی کر کٹ ٹیم آسٹریلیا کے بعد کیویز کیخلاف بھی سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔ابھی تک دونوں ٹیموں کے مابین18ٹی ٹوئنٹی کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے10اورکیویز نے8میں فتح حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز (کل)بدھ سے متحدہ عرب مارات میں شروع ہو گی جس کیلئے کیویز ٹیم یو اے ای پہنچ چکی ہے اور پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بھرپور پریکٹس کررہی ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلاٹی ٹوئنٹی(کل)بدھ کوپاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی2نومبر بروز جمعہ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جاءئیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 4نومبر کو دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جاءئیگا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین3،3میچوں پر مشتمل ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائیگی۔پہلا ون ڈے 7نومبر کو ابو ظہبہی،دوسرا ون ڈے9نومبر کو ابوظہبی،تیسرا اور آخری ون ڈے11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز16نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گی،دوسرا ٹیسٹ24نومبر کو دبئی ،تیسرا اور آخری ٹیسٹ3دسمبر سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی