نیپال کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کیساتھ پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے 26 جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئیگی
اسلام آباد (اے پی پی) نیپال کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ پہلی 5ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے 26 جنوری کو پاکستان کے دورہ پر آئے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آئندہ سال 28 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے بتایا کہ نیپال کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پی بی سی سی نے 25 خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے تاہم سیریز کیلئے 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 میچوں کی سیریز 26 جنوری سے 4 فروری 2019ء تک پاکستان میں کھیلی جائے گی جس میں دو میچ لاہور کھیلیں جائے گے جبکہ باقی تین میچوں کے وینیو کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کی یہ پہلی بین الاقوامی سیریز ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی نے دو مرتبہ ملک بھر سے خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ منعقد کرائے جن میں سے 25 خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اب دسمبر میں حتمی 15 رکنی باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔