سی پیک خوشحالی کا ضام، غربت میں نمایا ں کمی آئے گی : حکام

سی پیک خوشحالی کا ضام، غربت میں نمایا ں کمی آئے گی : حکام

اسلام آباد(یواین پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک)سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ غربت کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے گی، سی پیک کے تحت ملک میں جاری مختلف منصوبوں پر 75ہزارسے زائد پاکستانی روزگار کے حصول میں مصروف عمل ہیں۔سی پیک سکرٹریٹ کے حکام کے مطابق سی پیک خطے کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور پاکستان مستقبل میں سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث یورپ اورایشیائی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا جس سے خطے کی تجارت ،اقتصادی اور سماجی روابط کے اضافہ میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ معاشی طور پرمستحکم پاکستان ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دے سکتا ہے جس سے خطے کے علاقائی امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتا ہے۔ پاکستان میں اقتصادی و صنعتی ترقی کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مشترکہ حکمت عملی سے ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی اور دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے باہمی روابط کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔

مزید : کامرس