پیٹرن انچیف یونیورسٹی آف لاہور کا ڈیم فنڈ کیلئے 10ملین کا عطیہ

پیٹرن انچیف یونیورسٹی آف لاہور کا ڈیم فنڈ کیلئے 10ملین کا عطیہ

لاہور(پ ر) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے یونیورسٹی آف لاہور کے پیٹرن انچیف ایم اے رؤف کی ملاقات ۔ ایم اے رؤف نے چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ کیلئے 10ملین کا چیک پیش کیا ۔ چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں یونیورسٹی آف لاہور کے پیٹرن آن چیف نے چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ اور وزیراعظم کو دیا میر بھاشا مہمند ڈیم فنڈ کیلئے دس ملین کے عطیہ کا چیک پیش کیا ۔ یونیورسٹی آف لاہور کے پیٹرن آن چیف نے چیف جسٹس پاکستان کی ڈیم فنڈ کی تعمیر کیلئے کی جانے والی خصوصی کاوشوں کا خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر چئیرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس اے رؤف بھی موجود تھے ۔

مزید : کامرس