باٹا پاکاجمہوریہ چیک کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کا انعقاد

باٹا پاکاجمہوریہ چیک کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کا انعقاد

لاہور( پ ر)باٹا پاکستان نے جمہوریہ چیک کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نمائش کا انعقاد کیا۔ باٹا پاکستان کے کنٹری منیجر ایم عمران ملک نے اعزازی قونصل جنرل کمال مونو کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں مختلف سفارت خانوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانوں نے نمائش کے خصوصی حصے کا دورہ کیا جہاں دستاویزی آرکائیوز، شوزاور تصاویر کے ذریعے باٹا اور جمہوریہ چیک کے ورثہ کو اجاگر کیا گیا تھا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے باٹا پاکستان کے کنٹری منیجر ایم عمران ملک نے کہا کہ طویل المدتی وژن اور اپنے ملازمین، صارفین اور کاروباری رابطوں کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ اور پائیدار طریقے سے کاروبار باٹا کیلئے لازم و ملزوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ باٹا 100 سال سے زائد عرصہ سے کاروبار کر رہا ہے کیونکہ ہم اپنے صارفین کو ان کی روزمرہ کی واکس اور چلنے کی بہترین سہولت فراہم کرنے کیلئے غیر معمولی جوتے کے ڈیزائن کے ساتھ ناقابل یقین آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان کی بہبود میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں۔ باٹا پاکستان کی جانب سے اس نمائش کا انعقاد جمہوریہ چیک کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر لاہور کے قریب واقعہ ٹاؤن ’’باٹاپور‘‘ میں کیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ٹاؤن باٹا شو فیکٹری کے ملازمین کی رہائش گاہ کے لئے قائم کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹوماس باٹا کی جانب سے ٹی اینڈ اے باٹا شوز کمپنی 1984ء میں جمہوریہ چیک میں قائم کی گئی تھی۔

مزید : کامرس