زونگ4Gنے10ہزار سیل سائٹس لگا کراہم سنگ میل عبور کر لیا

زونگ4Gنے10ہزار سیل سائٹس لگا کراہم سنگ میل عبور کر لیا

لاہور(پ ر)پاکستان کے نمبر1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4G نے پاکستان بھر میں اپنی10,000 سیل سائٹس قائم کرکے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کا ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کامیابی سے زونگ 4G پاکستان کی وہ پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے ملک کے طول عرض میں پھیلے اپنے صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کیلئے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔زونگ 4G کی جدید ترین 4Gسروسز اس وقت ملک کے300سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں تاہم حالیہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ زونگ4Gاپنے صارفین کو 4G کی تیز ترین سروسز کی فراہمی کیلئے ترقی کے سفر کو اسی رفتار سے جاری رکھنا چاہتا ہے۔ زونگ 4G کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سالوں کے دوران ملک بھر میں اضافی5,000سیل سائٹس قائم کی جائیں گی تاکہ صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کی4G کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔زونگ4G کے ترجمان کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ آج زونگ4Gنے اپنے صارفین کو دنیا سے منسلک کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر دیگر کمپنیوں پرسبقت حاصل کر لی ہے۔کمپنی نے اپنی تمام سیل سائٹس کوکامیابی سے 4Gپر منتقل کر لیا ہے جس سے ہمارے صارفین کو 4G کی ایسی بہترین سروسز میسر ہوں گی جن کا کوئی ثانی نہ ہو گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ایک بڑی کمپنی ہونے کے ناطے اپنی تکنیکی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہمارے صارفین گوادر سے پشاور تک مزید بہترین4G سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔

ہم پر امید ہیں کہ آئندہ تین سالوں کے دوران اضافی تین ہزار سیل سائٹس قائم کریں گے تاکہ صارفین کو سب سے وسیع اور مضبوط نیٹ ورک سے منسلک ہونے کا منفرد تجربہ ہو سکے۔ ترجمان نے اس عزم کا عیادہ کیا کہ زونگ4G ترقی کی رفتار کو آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھے گا۔

مزید : کامرس