آپما کے وفد کا حالیہ دورہ بے مثال کامیابی سے ہمکنار ہوا: خامس سعید بٹ

آپما کے وفد کا حالیہ دورہ بے مثال کامیابی سے ہمکنار ہوا: خامس سعید بٹ

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سات رکنی وفد کا دورہ فرینکفرٹ، برسلز اور ایمسٹرڈم بے مثال کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے کیونکہ اس دورے کے دوران دوطرفہ تجارت بڑھانے کے سلسلے میں بڑی کامیابی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آپما کے وفد کے سربراہ خامس سعید بٹ نے ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں اراکین کو دورے کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران آپما کے وفد نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل ندیم احمد، کمرشل قونصلر خواجہ خرم نعیم سے ملاقاتیں کے علاوہ مقامی تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستانی تاجروں کے ساتھ پیپر اینڈ پیپر بورڈ سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی دعوت دی جسے انہوں نے بڑی خوشی سے قبول کرلیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وفد کا دورہ رنگ لائے گا اور پاکستان کو فرینکفرٹ، برسلز اور ایمسٹرڈم میں تجارتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل ندیم احمد اور کمرشل قونصلر خواجہ خرم نعیم پاکستان کی بیرونی تجارت کو فروغ دینے کے لیے بہت اچھے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

مزید : کامرس