جاز کیشاور Yayvoنے شاندار آن لائن شاپنگ گالا کیلئے شراکت داری قائم کر لی

جاز کیشاور Yayvoنے شاندار آن لائن شاپنگ گالا کیلئے شراکت داری قائم کر لی

لاہور(پ ر) جا زکیشنےYayvo.com کے ساتھ مل کر پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن خریداری سے منسوب ایونٹ، وائٹ فرائیڈے2018 کے لئے خصوصی شراکت داری قائم کر لی ۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری میںJazzCash وائٹ فرائیڈے2018 کے آفیشل پارٹنر اسپانسر ہونے کے ساتھ ساتھ ، صارفین کو 1000 سے زائد مصنوعات پر 80 فیصد تک ڈسکاؤنٹ فراہم کرے گا۔ Yayvo پر ڈسکاؤ نٹ کے علاوہ، وائٹ فرائیڈے2018 کے موقع پر آن لائن JazzCashموبائل والٹ سے خریداروں کو ایک بٹن کے کلک میں کسی چیز کو خریدنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ مزید ڈسکاؤ نٹ فراہم کرے گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، Jazz کے چیف ڈیجیٹل آفیسر، عامر اعجاز نے کہا" سال کی سب سے بڑی سیل کے موقع پر Yayvo.com کے ساتھ ہماری شراکت داری صارفین کے لیے بہترین خدمات کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔اس تعاون کے ذریعے، ہمارے صارفین پریمیم ڈسکاؤنٹ اور JazzCash کے ذریعہ خصوصی آفرز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔اس طرح کے اسٹریٹجک تعاون کی وجہ سےJazzCash 4.5 ملین سے زائد فعال موبائل اکاؤنٹس کے ساتھ تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔

JazzCash ہمیشہ سے انڈسٹری لیڈرز ، اسٹارٹ اپس اور دیگر مارکیٹنگ ماہرین کے ساتھ کام کرنے کا منتظر رہتا ہے تاکہ صارفین کو پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی موبائل مالیاتی خدمات پر منفرد تجربے سے لطف اندوز کرنے کے قابل بنا سکے اور آن لائن وینڈرز سے خریداری کرتے ہوئے تمام موجودہ اور ممکنہ صارفین کی زندگیوں کو سہولت، سیکیورٹی اور استعمال میں آسانی کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

اس شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ Yayvo.com، آدم داؤد نے کہا کہ وائٹ فرائیڈے کے لئے JazzCashکے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، ہم صارفین کو زیادہ سہولت اور ادائیگیوں میں سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔"

شاپنگ ایونٹ 2نومبر، 2018 کو ایک فلیش فرائیڈے کی سیل کے ساتھ شروع ہو جائے گا، جہاں JazzCash موبائل ایپ صارفین کو خصوصی ڈیلز تک رسائی ملے گی، اس کے بعد فیشن اور گروسریز پر ایک ہفتے کی طویل سیل اور آخر میں 9 نومبر، 2018 سے ویب سائٹ پر سیل کا آغاز ہوجائے گا۔

مزید : کامرس