بجلی چورروں کے خلاف مہم کو کامیاب کیا جائے گا‘ سیکرٹری توانائی

بجلی چورروں کے خلاف مہم کو کامیاب کیا جائے گا‘ سیکرٹری توانائی

لاہور ( پ ر) موجودہ حکومت بجلی کے صارفین کو بہتر خدمات مہیا کرانے ، بجلی چوری کو روکنے اور بجلی کے واجبات کی وصولی کے لئے ہر ممکن انتظامات کررہی ہے اور بجلی چورروں کے خلاف موثر اقدامات کی مہم کو ہر حالات میں کامیاب کیا جائے گا۔ محکمہ بجلی کے اْڑھائی کروڑ بجلی صارفین کو بہتر خدمات کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ بجلی کے قومی شعبہ کوکارکردگی بہتر کرکے اور نجکاری کے خطرات سے محفوظ کیا جاتا رہے گا۔بجلی کے ملازمین لائن، گرڈ، میٹر ریڈر اور دیگر اہم 75فیصدخالی آسامیوں کو اہلیت کی بنیاد پر جلدبھرتی کیا جائے گا تاکہ کام کی زیادتی اور دیرینہ ملازمین کی آئے روز ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے مْشکلات دور ہوں ان خیالات کا اظہار عرفان علی وفاقی سیکرٹری برائے توانائی حکومت پاکستان سے باہمی ملاقات میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے نمائندگان کے وفد سے کیا جسکی قیادت بزرگ رہنماخورشید احمد جنرل سیکرٹری کررہے تھے اُن کے ہمراہ حاجی محمدیونس سینئر نائب صدر ، اسامہ طارق جوائنٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور دیگر نمائند گان یونین شامل تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے مجاہد پرویز چٹھہ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو اور زرغام خان جوائنٹ سیکرٹری برائے توانائی اور دیگر انتظامیہ کے ارکان موجود تھے ۔

مزید : کامرس