25ہزار روپے اور7500 کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ہو گی

25ہزار روپے اور7500 کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ہو گی

لاہور(اے پی پی )مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر بروز جمعرات کو منعقد ہو گی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔

جبکہ 7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی یکم نومبر بروز جمعرات کو منعقد ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے یہ تقریب جمعرات کی صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی۔

مزید : کامرس