رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ’’ اکیڈیمک رائٹنگ اینڈ ریسرچ میتھڈولوجی ‘‘پر ورکشاپ

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ’’ اکیڈیمک رائٹنگ اینڈ ریسرچ میتھڈولوجی ‘‘پر ...

لاہور(پ ر)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، قائد اعظم انڈسٹریل کیمپس، لاہور میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ’’ اکیڈیمک رائٹنگ اینڈ ریسرچ میتھڈولوجی ‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ کا مقصد انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ طلبہ کو ریسرچ ، پیپر اور تھیسز رائٹنگ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا ۔ تقریب میں مختلف ڈسپلنزجیسے کہ فارمیسی ، میتھ ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹریکل انجینئرنگ ، بائیو ٹیکنالوجی ، فزکس ، ڈاکٹریٹ آف فزیکل تھیراپی وغیرہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی ۔ ان شرکاء کا تعلق مختلف یونیورسٹیوں جیسے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی (اسلام آباد )، یو ای ٹی (لاہور )، یو ایم ٹی (لاہور )، یونیورسٹی آف لاہور (لاہور )، یونیورسٹی آف ساہیوال (ساہیوال )، کنیریونیورسٹی (لاہور )سے تھا ۔ ورکشاپ میں پوسٹر بنانے کا مقابلہ بھی شامل تھا ۔

مزید : کامرس