لاہور چیمبر کی جانب سے آر ٹی او لاہور میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن سیل کے قیام کا خیر مقدم

لاہور چیمبر کی جانب سے آر ٹی او لاہور میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن سیل کے قیام کا ...

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن سیل قائم کردیا ہے ۔ اب تاجر مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ یہاں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے ایف بی آر کی جانب سے لاہور کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن سیل کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کاروباری برادری کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں خصوصی کاوشیں کرنے اور کاروباری برادری کو یہ اہم سہولت مہیا کرنے پر کمشنر ان لینڈ ریونیو سید ندیم حسین رضوی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کامرس