بارانی علاقو ں میں گندم کی کاشت 15نومبرتک مکمل کرنیکی ہدایت

بارانی علاقو ں میں گندم کی کاشت 15نومبرتک مکمل کرنیکی ہدایت

قصور(اے پی پی )گندم کی اچھی اوربہترپیداوار کے عوامل کی درجہ بندی میں منظورشدہ قسم کے خالص‘صاف ستھرے‘صحتمند اوربیماریوں سے پاک بیج کا درجہ پہلے نمبرپرہے لہٰذا کاشتکار بارانی علاقو ں میں گندم کی کاشت 15نومبرتک مکمل او ر بیج کی شرح50 کلوگرام جبکہ 21 نومبرکے بعد 60 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ بیج کے اگاؤکی شرح 85 فیصد سے کم نہ ہو بصورت دیگر شرح بیج میں مناسب اضافہ کرلیاجائے ۔انہوں نے بتایا کہ گندم کی مختلف بیماریوں میں کنگی‘ کانگیاری ‘کرنال بنٹ اور اکھیڑا وغیرہ پیداوارمیں نقصان کا باعث بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار بوائی کیلئے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کا انتخاب کریں۔

lh/nri/mrn 1105

مزید : کامرس