چین آسٹریلیا تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھائیں، سابق آسٹریلوی وزیر اعظم

چین آسٹریلیا تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھائیں، سابق آسٹریلوی وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیون رْد نیاپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پیدا کی جانے والی تجارتی کشمکش کے تناظر میں چین اور آسٹریلیا کو موجودہ نئے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ مقصد کا حصول کرتے ہوئے باہمی اعتماد میں اضافہ کرنا چاہیے۔آسٹریلیوی وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار ’’چین آسٹریلیا مستقبل فورم‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔’’چین آسٹریلیا مستقبل فورم‘‘ گذشتہ روزسڈنی شہر میں منعقد ہوا۔مذکورہ فورم میں چینی اور آسٹریلوی سیاستدانوں،صنعت کاروں و تاجروں،دانشوروں اور آسٹریلیا میں مقیم چینی لوگوں کے نمائندؤں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم کیون رْد نے کہا کہ چین امریکہ تجارتی کشیدگی سے نہ صرف چین اور امریکہ بلکہ دوسرے ممالک کو بھی نقصان پہنچا،کیونکہ چین کی معیشت دنیا کے لئے بہت اہم ہے۔عالمی معیشت کی ترقی کی شرح نمو کا40فیصد چین کی اندرونی معیشت پر انحصار ہوتا ہے۔چین آسٹریلیا تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا آسٹریلیا کا اتحاد ی ہے جبکہ چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

مزید :

علاقائی -