مانگا منڈی ،2دکاندار بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

مانگا منڈی ،2دکاندار بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)لوہاراں والا کھوہ میں گزشتہ روز دو دکاندار بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے لیسکوکی چھاپہ مار ٹیم نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروا کر دونوں کو لاکھوں روپے کا بل ڈال دیا آج سب ڈویژن چوہنگ کے ایس ڈی او نے مذکورہ بلوں کی ادائیگی تک پورے سٹاپ کی بجلی بند کر دی جس سے سینکڑوں دکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہو گیالیسکو اہلکاروں کا کہنا تھا پورے سٹاپ کی بجلی ڈی سی او کے حکم پر بند کی گئی ہے دکانداروں کا کہنا تھا ہم تو اپنا بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں دکانداروں نے بتایا بقایا جات کا بہانہ بنا کر ہماری بلاوجہ بجلی بند کر دی گئی ہے کیا یہ تبدیلی ہے اگر یہ تبدیلی ہے تو ہم اس تبدیلی کو نہیں مانتے۔

مزید : علاقائی