چہلم امام حسین ؑ اور عرس داتاصاحبؒ کے آخری روز کیلئے انتظامات مکمل

چہلم امام حسین ؑ اور عرس داتاصاحبؒ کے آخری روز کیلئے انتظامات مکمل

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ عرس حضرت علی ہجویر ی المعروف داتاگنج بخش ؒ کے عرس مبارک کے آخری روز اورچہلم حضرت اما م حسین ؑ کے سلسلہ میں ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،عرس مبارک کی تقریبات اور جلوس کی سکیورٹی کے پیش نظر کچھ روڈز کوعام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائیگا۔ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن آصف صدیق اور ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف خان کی نگرانی میں مجموعی طور پر6ڈی ایس پیز ،42 انسپکٹرز ،81 پٹرولنگ افسران اور510وارڈنز سمیت 120 لیڈی وارڈنز فرائض سرانجام دیں گیں۔

رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے فوک لفٹرز اور بریک ڈاؤن تعینات کئے گئے ہیں۔ زائرین اور شرکاء عرس اپنی گاڑی/موٹر سائیکل کو گریٹر اقبال پارک ،موری گیٹ،ناصر باغ گراؤنڈ، داتا دربار آئی ہسپتال پارکنگ ،پارکنگ سنٹرل ماڈل ٹاؤن،اکبری گیٹ،موچی گیٹ ،اکبری گیٹ اور دہلی گیٹ میں پارک کرسکتے ہیں۔ٹریفک پلان کے مطابق30اکتبوبر بروز منگل کوہرقسم کی ٹریفک جوکہ شاہدرہ کی طرف سے لاہورشہرمیں داخل ہوگی اسے چوک آزادی سے جانب ریلوے اسٹیشن اورچوک نیازی شہیدسے بندروڈچوک سگیاں بجھوایا جائیگا۔2۔ملتان روڈچوک چوبرجی کی جانب سے آنیوالی ٹریفک کوچوک ایم اے اوکالج سے جانب ساندہ روڈ،بندروڈاورسیکٹریڑیٹ کے ساتھ سولسٹر آفس اور LDAآفس کے سامنے سے ہوتے ہوئے چوک کمشنرآفس سے کورٹ سٹریٹ ،کارنرDIGآپریشن آفس ، آؤٹ فال روڈکی جانب بھجوایا جائیگا۔3۔انرسرکلرروڈسے آنیوالی ہرقسم کی ٹریفک موری گیٹ سے اردوبازار،چوک چٹرجی،لاء کالج،کچہری روڈکے راستے اپنی منزل کیطرف روانہ وہوگی۔4۔ٹرن لاء کالج کی جانب سے رش کے وقت کسی قسم کی ٹریفک کوچوک چیٹرجی اردوبازارکی جانب نہیں جانے دیاجائیگا۔5۔انر سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائینگی۔6۔چوک ضلع کچہری ،کارنرDIGآپریشن آفس،R/Oگیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،چوک ریٹی گین،چوک بلال گنج چوک بیری والا،R/Oموری گیٹ ،چوک ٹیکسالی،موری گیٹ ،چوک چیٹرجی، چوک آزادی ڈائیورشن پوائنٹ اورآزادی فلائی اوور سے کسی قسم کی ٹریفک کولوئرمال روڈپرداخل نہیں ہونے دیاجائیگا۔

مزید : علاقائی