10 سال تک ملک اور سندھ میں بدترین حکمرانی قائم رہی ہے ،فہمیدہ مرزا

10 سال تک ملک اور سندھ میں بدترین حکمرانی قائم رہی ہے ،فہمیدہ مرزا

حیدرآباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ گذشتہ 10 سال تک ملک اور سندھ میں بدترین حکمرانی قائم رہی ہے جس میں اداروں کو تبا ہ کردیا گیا، اب اداروں کو صحیح کرنے میں کچھ وقت تو لگے گا۔وہ سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ میں تعلیم صحت ، روڈ ہر چیز تباہ ہوگئی ہے عوام کے پاس پینے کو صاف پانی نہیں ہے جبکہ حکمران عیاشی کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرینگے جبکہ تباہ حال اداروں کو راہ راست پر لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس میں کچھ وقت درکار ہے ۔

فہمیدہ مرزا

مزید : علاقائی