نواز شریف کی خاموشی سے لگتااین آر اوکرلیاگیا،نثار کھوڑو

نواز شریف کی خاموشی سے لگتااین آر اوکرلیاگیا،نثار کھوڑو

لاڑکانہ(این این آئی) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاق میں حزب اختلاف کے تمام جماعتوں کو متحد کرنے اور ملانے کے لیے لی گئی کوششوں میں نواز شریف کی خاموشی سے لگتا ہے کہ نواز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ این آر او کردیا ہے۔ لاڑکانہ کے قریب اپنے آبائی گاؤں عاقل میں غریب اور مستحق مرد خواتین میں سلائی مشینیں اور نلکے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف عمران خان کی حکومت سے این آر او کے باعث خاموش ہے جس کے لیے وہ وفاق میں حزب اختلاف کو متحد کرنے نہیں دے رہے، نواز شریف اور عمران خان کی حکومت کے درمیان اس وقت این آر او ہوچکا تھا جب نواز شریف کو ضمانت ملی جس کے بعد ن لیگ کی قیادت خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کو بھی این آر او نہ دینے اور نواز شریف کی جانب سے این آر او نہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب نواز شریف کی خاموشی سے لگ رہا ہے کہ کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت کے درمیان این آر او ہوچکا ہے۔ نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور وزیراعظم عمران خان دونوں جھوٹے ہیں، این آر او نہ دینے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی حکومت اب عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی باتوں سے کوئی ڈرنے والا نہیں ایسی باتیں کرنے والے فضول باتیں نہ کریں اگر انہیں ہمت ہے تو گورنر راج نافذ کرکے دکھائیں۔

مزید : علاقائی