گلشن راوی میں پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو گرفتار،دوسرا فرار
لاہور( کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے گلشن راوی کے علاقہ میں میں مقابلے کے بعد ایک ڈاکوکو گرفتار کر لیا۔بتایاگیا ہے کہ سیکٹر انچارج اقبال ٹاؤن کو اطلاع ملی کہ مقدس پارک میں ڈاکو گن پوائنٹ پر لوٹ مارکر رہے ہیں۔جس پر ڈولفن سکواڈ نے مین بلیووارڈ پر ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا اورڈاکوؤں نے ڈولفن کو دیکھتے ہی ہوائی فائرنگ کردی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو نے لگے کہ ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی اور تعاقب کر کے ایک ڈاکو محسن کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ڈولفن سکواڈ کے مطابق گرفتار ڈاکو محسن سے اسلحہ ، چھینے گئے دوپرس اور 3موبائل فون برآمدکرلئے ہیں۔