اے این ایف کی کارروائی،2منشیات فروش گرفتار، 18 کلو چرس برآمد

اے این ایف کی کارروائی،2منشیات فروش گرفتار، 18 کلو چرس برآمد

لاہور(خبرنگار)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جوہر ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں کارروائی کر کے منشیات کی بڑی کھیپ برآمدکر لی۔ بتایا گیا ہے کہ دو ملزمان اکبر خان اور محمد ساجد خیبر ایجنسی اور ملتان کے رہائشی منشیات فروشی کا دھندہ کرتے اور گزشتہ روز گاڑی میں چرس لے کرجا رہے تھے کہ اینٹی نارکوٹس فورس پنجاب کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گاڑی سمیت پکڑلیا اور گاڑی کے خفیہ خانوں سے 18 کلو چرس برآمد کرلی۔

مزید : علاقائی