انٹیلی جنس بیورو میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لاگو کرنے پر غور

انٹیلی جنس بیورو میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لاگو کرنے پر غور

لاہور(کرائم رپورٹر ) انٹیلی جنس بیورولاہورہیڈ آفس کے افسران نے پنجاب پولیس کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کو اپنانے کے لیے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں آئی ٹی کے افسران سے میٹنگ کی۔ آئی بی کے افسران نے پنجاب پولیس کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خاص طور پر ٹرانسفراور پوسٹنگ کے شفاف طریقہ کار کو سراہااور اسے اپنانے کے لئے سنٹرل پولیس آفس کے آئی ٹی ماہرین سے تجاویز لیں ۔

یاد رہے کہ پنجاب پولیس میں جدید ہیومن ریسورس مینجمنٹسسٹم کی مدد سے افسران و اہلکاروں کے تمام ڈیٹا بیس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی قابلیت ، اہلیت اورسابقہ ریکارڈ کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری کئے جاتے ہیں

مزید : علاقائی