موٹر بائیک ایمبولینس سروس کیتقریب ریسکیورز کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

موٹر بائیک ایمبولینس سروس کیتقریب ریسکیورز کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹر بائیک ایمبولینس سروس کی کارکردگی کے جائزہ کے حوالے سے لاہور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں ایک تقریب ہوئی جس میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے ریسکیورز کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ سروس کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی اور ریسکیو رز کی بہتر ین کارکردگی ہے ۔

32 ایمبولینسز اور 82 فائر کی گاڑیوں کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام انتہائی مضحکہ خیزہے۔

مزید : علاقائی