ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وقاص نذیر کا تعلق پولیس سروس کے 28 ویں کامن سے ہے۔ وقاص نذیر اس سے قبل ڈی آئی جی مانٹیرنگ پنجاب، سی پی او گوجرانوالہ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب و دیگر اضلاع میں ڈی پی او کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے چارج سنبھالنے کے بعد ترجیحات کا اعلان کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوروقاص نذیرنے کہا ہے کہ شہریوں کو تھانوں میں انصاف کی بروقت فراہمی بنیادی ترجیحات میں سرفہرست ہو گی۔جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے اور سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام تروسائل برؤے کار لائیں گے۔
لاہور پولیس کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پر استوار کر کے سائلین کی دادرسی کا ذریعہ بنائیں گے ۔میرے سمیت تمام افسران کے دفاتر میں شہری بلا جھجھک اپنی شکایات کے حل کیلئے آسکتے ہیں۔ا یس ایچ او کی تعیناتی، کا نسٹیبل کی ٹرانسفر،احتسابی اور آڈٹ کا نظام قائم کر کے محکمہ پو لیس سے سفارشی کلچر کاخاتمہ کر نا،کر پٹ اہلکاروں کو معطل نہیں نو کر ی سے بر خاست کرونگا ۔باتوں کی بجائے عملی کام پر یقین رکھتا ہوں ،میں ایک بہادر فورس کا سربراہ ہوں مجھ سمیت میری فورس کا ہر جوان اپنے خون کے آخری قطرے تک شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرتا رہے گا ۔فورس کا مورال بلند کر نا میر ی زمہ داری ہے ۔سزااور جزا کا تصور مثالی ہو گا اور وہ اس پر سختی سے کا ر بند نظر آئیں گے وہیں رشوت خور،نا اہل کالی بھیٹروں کا محکمے سے صفایا ان کی اولین تر جیحات میں شا مل ہے ۔احتسابی نظام شروع کیا جائے گا تاکہ شہر یوں کے سا تھ بد تمیزی اور جھوٹے مقد ما ت کو چیک کیا جا سکے ۔قمار بازی،منشیات فروشی قحبہ خانہ سمیت دیگر سو شل کرائم میں ملوث اہلکاروں کو معطل نہیں نوکر ی سے بر خاست کیا جا ئے گا۔سفارش کروانے والا بھی خود کو معطل سمجھے،سیا سی مداخلت کا مکمل خا تمہ کر ہو گا۔ بطور ڈی آئی جی پولیس یہی تو میرا بنیادی فرض ہے کہ میں شہریوں کو ہر حواالے سے سکیورٹی فراہم کروں اور انہیں تحفظ کا احساس دلاؤں اور مجھے یقین ہے کہ مجھ سمیت میری فورس کا ہر جوان اپنے خون کے آخری قطرے تک شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرتا رہے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی شہزاد اکبر نے لاہور پولیس کے افسران کو میرٹ پر کام کرنے اور شہریوں کو ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر جبکہ شہداء کے اہلخانہ کے لیے سہولیات فراہم کرنا اہم ترجیحا ت میں شامل ہے۔چہلم حضرت امام حسینؓ ، عرس داتا دربار اور رائیونڈ اجتماع کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -