افغان فورسز کی کاروائی ، شیڈوگورنر سمیت 20طالبان ہلاک ، کابل میں خودکش دھماکہ 6افراد زخمی

افغان فورسز کی کاروائی ، شیڈوگورنر سمیت 20طالبان ہلاک ، کابل میں خودکش دھماکہ ...

کابل(آئی این پی)افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں افغان سیکیورٹی فورسز کے زمینی آپریشن میں طالبان شیڈو گورنر سمیت 12ساتھی ہلاک جب کہ صوبہ قندوز میں افغان ائر فورس کے آپریشن کے نتیجے میں 8طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،طالبان کے 2خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نستان میں افغان فورسز نے صوبے ننگر ہار میں آپریشن کیا ہے جس کے دوران طالبان شیڈو ڈسٹرکٹ گورنر 12ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان اسپیشل فورسز نے گزشتہ رات صوبہ ننگرہارمیں آپریشن کیا، جس میں طالبان شیڈو ڈسٹرکٹ گورنر 12ساتھیوں سمیت مارا گیا۔افغان طالبان کی جانب سے ان کے شیڈو ڈسٹرکٹ گورنر کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب افغان شمالی صوبہ قندوز میں افغان ائر فورس کی جانب سے کئے گئے اآپریشن میں کم از کم 8طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ 209افغان شاہین فورس کا کہنا ہے کہ طالبان کے 2خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیاہے ۔دریں اثناکابل میں خودکش دھماکے میں6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق خودکش دھماکا کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ9 میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے نزدیک کیا گیا۔سیکیورٹی حکام نے خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے ٹارگٹ تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکا کر دیا،دھماکے میں الیکشن کمیشن کے4ملازم اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

مزید : علاقائی