گرین ٹاؤن نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی

گرین ٹاؤن نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود باگڑیاں چوک میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 1شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود باگڑیاں چوک میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 19 سالہ جمال علی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ25 سالہ علی رضاشدید زخمی ہو گیا متوفی گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا, ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ نا معلوم کار سواروں کی جانب سے کی گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔دوسری جانب پولیس کاکہنا تھا کہ گولی زخمی علی رضا کی گال کے قریب سے گزر کر جمال علی کے سر پر لگی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے, جبکہ زخمی علی رضا جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ملزمان قانون کی حراست میں ہو نگے۔

مزید : علاقائی