فوڈاتھارٹی کی بڑی کارروائی، 24لاکھ 76ہزارزائدا لمعیاد اشیاء بر آمد، لاکھوں کی تعداد میں انرجی ڈرنکس ، غیرملکی جوس چاکلیٹ، کافی بین کے پکیٹ قبضہ میں لے لئے

فوڈاتھارٹی کی بڑی کارروائی، 24لاکھ 76ہزارزائدا لمعیاد اشیاء بر آمد، لاکھوں ...

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی جعلسازی کی کو شش ناکام ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کروڑوں روپے مالیت کی 24لاکھ، 76ہزار سے زائد ایکسپائر اشیا برآمد کر لیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں رات گئے بیگم کوٹ میں کاروائی کی گئی۔ڈی جی فوڈ محمد عثما ن نے بتایا کہ ایکسپائر اشیا میں انرجی ڈرنکس، غیر ملکی جوس، چاکلیٹس، کافی بین، اور کافی جار شامل ہیں۔مختلف انرجی ڈرنکس کے 9لاکھ 99ہزار 9سو ساٹھ ٹن برآمد کیے گئے،غیر ملکی جوس کے 1 لاکھ 98 ہزار، مالٹ بیوریج کے 1 لاکھ 22 ہزار ڈبے برآمد کیے گئے،6لاکھ 80 ہزار کافی بین، 3لاکھ 96ہزار نیس کیفے کافی کے پیکٹ برآمد کیے گئے،تمام ایکسپائر اشیا کی تاریخ تبدیل لر کے دوبارہ فروخت کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ایکسپائر اشیا کی تاریخ تبدیل کر کے مختلف سٹورز کو فروخت کیا جاتا تھا۔تاریخ تبدیل کرنے کا دھندہ کافی عرصے سے جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ زائد المعیاد اشیا کا استعمال انتہائی خطرناک بیماریوں کا سبب بنتا ہے،زائد المعیاد انرجی ڈرنکس میں زیریلے مادے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔تمام ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے، پورے گروہ کو گرفت میں لائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1