شاہدرہ ٹاؤن،ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق

شاہدرہ ٹاؤن،ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق

لاہور(خبرنگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ٹریفک حادثات کے دوران دوافراد جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کالا خطائی کا رہائشی 40 سالہ شخص امانت علی ریلوے ٹریفک کراس کررہا تھا کہ اچانک ٹرین تلے آنے سے جاں بحق ہو گیا۔ اسی طرح شاہدرہ ٹاؤن کا رہائشی 12 سالہ مرسلین گزشتہ رات اکیڈمی سے واپس آ رہا تھا کہ تیز رفتار کارکے ڈرائیورنے اسے کچل کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے دونوں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔

مزید : علاقائی