مانگا منڈی ڈکیتی مزاحمت پر دکان مالک ، جوابی فائرنگ سے2ڈاکو زخمی

مانگا منڈی ڈکیتی مزاحمت پر دکان مالک ، جوابی فائرنگ سے2ڈاکو زخمی

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ سندر کے علاقہ موہلنوال میں دن دہاڑے دو ڈاکوؤں نے سپر سٹور کے مالک کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا دکاندار اور ڈولفن پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو بھی زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے ملک شہزاد کے سٹور میں گھس کر واردات کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا ملک شہزاد نے زخمی حالت میں ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا دوسرا ڈاکو انہیں گھسیٹ کر لے جا رہا تھا کہ اچانک ڈولفن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ان کی فائرنگ سے دوسرا ڈاکو بھی زخمی ہو گیا ڈولفن پولیس اور مقامی دکانداروں نے ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا اطلاع ملنے پر سندر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ڈاکوؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا زخمی ڈاکوؤں کی شناخت طارق اور شناور کے نام سے ہوئی ہے اور یہ کوٹ عبدالمالک کے رہائشی بتائے گئے ہیں اے ایس پی سرکل رائیونڈ کے زیر سایہ تھانوں میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے پولیس قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی معززین علاقہ نے شدید مذمت کی ہے۔

مزید : علاقائی