نکے تھانیدار کی پھرتیاں، 3پتنگ بازوں کو مک مکا کر کے چھوڑ دیا

نکے تھانیدار کی پھرتیاں، 3پتنگ بازوں کو مک مکا کر کے چھوڑ دیا

لاہور(کرائم رپورٹر )ماڈل پولیس سٹیشن شاہدرہ کے نکے تھانیداربشارت گورائیہ کی پھرتیاں۔ یوسف پارک سے پکڑے جانے والے تین پتنگ بازوں پر ایف آئی آردرج کرنے کے بعدحوالات میں بند کرنے کی بجائے مبینہ طورپر مک مکا کرکے گھروں کو بھیج دیا۔تفصیل کے مطابق اے ایس آئی بشارت گورائیہ نے یوسف پارک کے علاقہ سے 3پتنگ بازوں کو پکڑاا ورتھانے لے جا کرپکڑے جانے والے احسن، خضر اورعلی کے ورثاء کو کہا کہ ان کو پکڑنے کا معاملہ افسران کے نوٹس میں آچکا ہے میں ان کو اس طرح نہیں چھوڑسکتا آپ محرر مقصودکوخرچہ پانی دے دیں میں اس کو کہہ دیتا ہوں کہ ایف آئی آر کے بعد آپکو گھر جانے دے گا ۔جب اس سارے معاملے کا میڈیا کوپتاچلا تو ایف آئی آر اور پکڑے جانے والے پتنگ بازوں کی پوزیشن چیک کرنے کیلئے تھانہ شاہدرہ وز ٹ کیا گیا تووہاں حوالات سے پتنگ بازوں کوغائب پایا اور محررمقصود سے جب ایف آئی آر کی کاپی مانگی گئی تواس نے وہ بھی دینے سے انکار کردیا جس کے بعدسارے معاملے کو ایس ایچ اوکے نوٹس میں لانے کیلئے کال کرتے رہے لیکن ایس ایچ او نے فون ریسیو کرنا گوارانہ کیا۔

مزید : علاقائی