بیکری ملازم کی پرسرار موت،لاش مردہ خانے منتقل

بیکری ملازم کی پرسرار موت،لاش مردہ خانے منتقل

لاہور(خبر نگار)شادباغ کے علاقے میں 22 سالہ نوجوان پرسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے علاقے میں واقع بیکری پر کام کرنے والے 22سالہ محمد شہباز کو اس کے ساتھیوں نے بے ہوشی کی حالت میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی، ساتھیوں نے پولیس کو بتایا کہ شہباز کے سر میں شدید درد تھا اس لیے وہ سر درد کی گولی کھا کر اپنے کوارٹر میں آرام کرنے کے لیے چلا گیا اس دوران دو گھنٹے بعد ہم اس کا معلوم کرنے کے لیے کوارٹر میں گئے تو نیم مردہ حالت میں پڑا تھا اسے فوری ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی اس سلسلے میں شادباغ تھانے کے اے ایس آئی جعفر کا کہنا تھا کہ لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے بجھوا دیا گیا ہے پورسٹمارٹم رپورٹ آنے پر موت کے اصل حقائق سامنے آئیں گے جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : علاقائی