نا معلوم افراد نے 2سالہ بچہ اغواء کر لیا،مقدمہ درج

نا معلوم افراد نے 2سالہ بچہ اغواء کر لیا،مقدمہ درج

لاہور(خبرنگار)مصری شاہ کے علاقہ سے 2سالہ بچے کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ ایک موریہ پل کے رہائشی محمد عباس کا کمسن بیٹا ثقلین عباس گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہوگیا،تلاش کے باوجود سراغ نہ ملنے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق جلد ہی بچے کو بازیاب کروالیا جائے گا۔

Ba

مزید : علاقائی