’’سیف الملکوک‘‘ کا تصحیح شدہ ایڈیشن شائع ہو گیا
(ادبی رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج ، آرٹ اینڈ کلچر محکمہ اطلاعات وثقافت لاہور کی طرف سے چودھری محمد اسماعیل چیچی کا مرتب کردہ’’ سیف المکوک‘‘کا نسخہ شائع ہوگیا ہے۔ اس کے صفحات 640 میں اور اس کو نہایت عمدہ گیٹ اپ پر شائع کیا گیا ہے۔ الفاظ پر اعراب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور ہر صفحہ جاشیے میں مشکل الفاظ کے معانی بھی دیئے گئے ہیں۔