سموگ کے خطرات منڈلانے لگے، واسانے ڈرینوں کی ڈی سلٹنگ پر کام روک دیا
ر (جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کے خطرات منڈلانے کے پیش نظر محکمہ واسا نے لاہور میں مختلف ڈرینوں کی ڈی سلٹنگ پر کام روک دیا ہے بتایاگیا ہے کہ ڈرینوں کی ڈی سلٹنگ کیلئے استعمال میں لائی جانے والی مشینیں دھوئیں چھوڑتی ہیں جس کی وجہ سے واسا حکام نے کام روکنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیاہے کہ ان مشینوں کو انتہائی ضروری ڈرینوں کی ڈی سلٹنگ کی صورت میں ڈی ایم ڈی واسا کی اجازت کے بعد استعمال میں لایاجائیگا۔