داسو اور بھاشا ڈیم کی غیر متنازعہ جگہ پر تعمیر کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

داسو اور بھاشا ڈیم کی غیر متنازعہ جگہ پر تعمیر کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) داسو اور بھاشا ڈیم کی غیر متنازعہ جگہ پر تعمیر کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ متفرق درخواست بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داسو اور بھاشا ڈیم کے لئے ایکوائر کی گئی اراضی پر عمارتیں تعمیر کرلی گئیں۔ مقامی لوگوں نے اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے اور اب یہ لوگ اس اراضی پر تعمیرات کے لحاظ سے معاوضہ مانگ رہے ہیں۔ڈیموں کیلئے ایکوائر کی گئی اراضی متنازعہ ہوچکی ہے۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ حکومت کو غیر متنازعہ جگہ پر ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر