3ہزار سے زائد اساتذہ کی ریٹا ئر منٹ قریب ، صوبے میں تعلیمی بحران کا خدشہ

3ہزار سے زائد اساتذہ کی ریٹا ئر منٹ قریب ، صوبے میں تعلیمی بحران کا خدشہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) رواں سال 31 دسمبر تک 3 ہزار سے زائد اساتذہ کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد پنجاب بھرکے سرکاری تعلیمی اداروں سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اساتذہ کا بحران شدت اختیار کرجائیگا جس سے لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کی فراہمی بری طرح متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں بتایاگیاہے کہ اس وقت پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 49 ہزار اساتذہ کی کمی ہے جبکہ تین ہزار کی ریٹائرمنٹ کے بعد اساتذہ کی کمی میں اضافہ ہو کر تعداد باون ہزار اساتذہ کی ہو جائیگی جبکہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے بحران کی وجہ سے پہلے ہی تعلیمی بحران موجود ہے اور اسی بحران کی وجہ سے خصوصی طور پر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج بھی کافی حد تک متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1