ایڈیشنل سیشن ججوں کی خالی اسامیوں کیلئے درخواستوں کی وصولی میں ایک روز کی توسیع

ایڈیشنل سیشن ججوں کی خالی اسامیوں کیلئے درخواستوں کی وصولی میں ایک روز کی ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن ججوں کی خالی اسامیوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی۔ خواہشمند امیدوار ان اسامیوں کیلئے 31 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں مقامی چھٹی کی وجہ سے کی گئی۔ عرس کے باعث آج لاہور ہائی کورٹ اور لاہور کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی۔قبل ازیں آن لائن درخواستیں موصول ہونے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر تھی۔ توسیع

مزید : صفحہ آخر