نئے 8 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی

نئے 8 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نئے 8 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے قراردیاکہ اس درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ سنا جائے گا، یہ درخواست ایم ایچ مجاہد نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ ن کی وساطت سے دئر کر رکھی ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ آئین میں دیئے گئے معیار کے تحت ہزاروں وکلاء ہائیکورٹ کا جج بننے کی اہلیت رکھتے ہیں، ہزاروں اہل وکلاء کو نظر انداز کرکے من پسند وکلاء کو ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا، عدالت میں ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کے حوالے سے کیس زیر التوا ہے، ہائیکورٹ میں تعینات ہونے والے نئے ایڈیشنل ججز کوکیس میں فریق بنانے کی اجازت دے۔ سماعت ملتوی

مزید : صفحہ آخر