پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے ہر شخص کا احتساب ہوگا،کامران سیف

پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے ہر شخص کا احتساب ہوگا،کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اپنے عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل کے قیام کو خوش آئند اور عوامی توقعات کے عین مطابق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے ہر شخص کا احتساب ہوگا تمام لوگ اس نظام کی مدد سے اپنی شکایات درج کرواسکیں گے ۔اس نظام کی مدد سے وزراء کو معلوم ہوجائے گا کہ ان کے ماتحت اداروں میں کہاں سست روی آرہی ہے کہاں مسائل پیدا ہورہے ہیں اور کون سا افسر کرپشن کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے پاکستان میں لوگوں سرکاری دفاتر میں دھکے کھاتے تھے ،بااثر افراد اور پیسے والے اپنے کام نکلوالیتے تھے اب اس نظام کے ذریعے لوگ اپنی شکایات درج کرواسکیں گے جس کے ازالہ کے لیے فوری کارروائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں اب سرکاری افسران ، اداروں سمیت ہر شخص کا احتساب ہوگا پاکستان سٹیزن پورٹل کرپشن سے پاک پاکستان کی ابتدا ہے موجودہ اتحادی حکومت انشاء اللہ ملک کو کرپشن سے پاک کرکے دم لے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1