باجوڑ ،تحصیلدارکی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،4لیویز اہلکار زخمی
باجوڑ (آئی این پی ) باجوڑمیں تحصیلدار کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ناوگئی کے علاقہ کمانگرہ چہارمنگ میں سڑک کنارے تحصیلدار عبدالحسیب خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 4لیویز اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ تحصیلدار محفوظ رہے۔زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہیڈکوارٹر ہسپتا ل خار منتقل کردیاگیا ہے ، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
بم حملہ