صدام نامی شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

صدام نامی شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (نامہ نگار خصوصی)صدام حسین نامی شہری نے نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ نہ بنانے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اس سلسلے میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شناختی کارڈ بنانا نادرا کافرض اور ہر شہری کا بنیادی حق ہے درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ درخواست گزار لاہور کا شہری ہے اور شہریت کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے درخواست گزار نے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے علامہ اقبال ٹاؤن میں قائم نادرا کے دفتر سے رجوع کیا، صدام حسین نامی شہری کا کہنا ہے کہ نادرا دفتر کے انچارج نے شناختی کارڈ بنانے سے انکار کر دیادرخواست گزار نے تمام مطلوبہ دستاویزات اور مطلوبہ فیس جمع کروائی مگر شناختی کارڈ نہیں بنایا گیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نادرا کو درخواست گزار کا شناختی کارڈ بنانے کا حکم دے۔

مزید : صفحہ آخر