کیپٹن (ر) انوارالحق سبکدوش،چارج نئی ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے حوالے

کیپٹن (ر) انوارالحق سبکدوش،چارج نئی ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے حوالے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے۔کیپٹن انوار الحق نے چارج نئی ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے حوالے کر دیا ۔نئی ڈپٹی کمشنرلاہور صالحہ سعید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ دریں اثناء صالحہ سعید کی زیر صدارت پہلے تعارفی اجلاس میں اے ڈی سی آر،اسسٹنٹ کمشنرز، ایجوکیشن ، ہیلتھ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران نے شرکت کی اور ڈی سی لاہور کو اپنے محکمہ کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں انسداد تجاوزات، سموگ، عرس حضرت داتا گنج بخشؒ ، چہلم حضرت امام حسینؓ ، رائیونڈ اجتماع ، بجلی و گیس چوری مہم اور ریونیو کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی نے لاہور میں صفائی ستھرائی اور کلین اینڈ گرین مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام افسران کو پوری جانفشانی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1