وزیر دفاع سے ترک سفیر کی ملاقات ، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر دفاع سے ترک سفیر کی ملاقات ، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

راولپنڈی(آئی این پی)وزیر دفاع پرویزخٹک سے ترک سفیر نے ملاقات کی ، ملاقات میں ترک سفیر نے پرویز خٹک کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ پیر کو وزیر دفاع پرویزخٹک سے ترک سفیر مصطفی یاردکل نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ترک سفیر نے وفاقی وزیرکو ان کی تعیناتی پرمبارکباد پیش کی۔وزیر دفاع نے طیب اردگان کی بے مثال قیادت میں ترکی کی خوشحالی اور ترقی کو سراہا ،وزیر دفاع نے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی مضبوط حمایت کو سراہا اور کہاکہ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد مشترکہ یقین ،اقتدار ،تہذیب، تہذیبی روابط ، تاریخ اور باہمی اعتماد ہے۔باہمی دلچسپی کے معاملات پر وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان اور ترکی اپنے بے مثال تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر