گردوارہ کی زمین پر قبضہ ،صوبائی وزیر کی اے سی کو کارروئی کی ہدایت

گردوارہ کی زمین پر قبضہ ،صوبائی وزیر کی اے سی کو کارروئی کی ہدایت

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم کی جانب سے ڈسکہ میں گردوارہ کی زمین پر قبضہ کے نوٹس پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو فوری طور پر قانونی کارروائی کی ہدایت کے نتیجے میں تاریخی گوردوارے کی زمین قابضین سے واگزار کرالی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق فتح بھنڈار میں گوردوارہ کی 16کنال زمین پر مقامی لوگوں نے ناجائز طور پر گوردوارہ پر قبضہ کر رکھا تھا۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اور س کے لئے وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور کے پلیٹ فار م سے تمام تر کاوشیں جا ری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جا ری ہے اور اپنے انجام تک جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1