بحریہ ٹاؤن کراچی کے زیر اہتمام’’ واٹر کنزرویشن اوئرنیس ایوننگ ‘‘،گیارہ لاکھ روپے جمع

بحریہ ٹاؤن کراچی کے زیر اہتمام’’ واٹر کنزرویشن اوئرنیس ایوننگ ‘‘،گیارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشیوں کی جانب سے سپریم کورٹ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کے لئے زبردست مہم چلائی جا رہی ہے جو اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ اب تک 1,666,330 روپے جمع کئے جا چکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 561,080 روپے جبکہ اس مرحلے میں ابتک 1,105,250 روپے کے فنڈز جمع کئے گئے جس کا چیک محترم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار صاحب کو پیش کیا گیا۔ چیف جسٹس صاحب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے ریزیڈنٹس کی ان کاوشوں کوبیحد سراہا اورہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کوترجیح دینے پر زور دیا۔ ۔ انھوں نے ڈیم کونہ صرف ملک کی اہم ترین ضرورت بلکہ ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے اہم قرار دیا اور اس کارِ خیر کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا ۔ فنڈ ریزنگ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بچوں اور بڑوں نے زبردست فنڈ ریزنگ پروگرام ترتیب دیا جس کے تحت پانی کے تحفظ اور اسکے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ' واٹر کنزرویشن اوئرنیس ایوننگ 'کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈینزو میں منعقد اس ایونٹ میں نہ صرف رہائشیوں نے حصہ لیا بلکہ کراچی بھر سے بڑی تعداد میں عوام شامل ہوئی اور بچے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔اس پروگرام کو چار چاند لگانے لے لیے روٹس ملینئیم سکول کی پرنسپل میڈم سعدیہ امبرین کا بھی اس مہم میں بہت اہم کردار ہے ۔اس موقع پر مسٹر اینڈ مسزاویس جو بحریہ ٹاؤن کراچی کے پہلے رہائشی ہیں نے بتایاکہ" اس مشن کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہم سب ریزیڈنٹس نے فیصلہ کیا کہ ہم بھی پورے ملک کے شانہ بشانہ اس مہم میں شامل ہونگے ۔ زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کرنے کیلئے ہم نے مرحلہ وار پروگرام ترتیب دیاجس میں نہ صرف بڑے بلکہ بچوں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں "۔ مسز شگفتہ زولفقار جو اپنے بچوں کے ہمراہ اس ایونٹ میں پیش پیش تھیں ، انکا کہنا تھا کہ " صحیح معنوں میں تو صرف چیف جسٹس صاحب نے ہی پانی کی تیزی سے ہوتی کمی کے بارے میں آواز بلند کی اور پورے ملک کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ اگر اب بھی ہم اس آواز کے ساتھ آواز نہیں ملائیں گے تو پھر نتائج کے زمہ دار بھی ہم خود ہونگے"۔

مزید :

صفحہ آخر -