بزرگ اور معذور افراد کیلئے پرانے مفت سفری کارڈ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع

بزرگ اور معذور افراد کیلئے پرانے مفت سفری کارڈ تبدیل کروانے کی تاریخ میں ...

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بزرگ اور معذور افراد کے لیے پرانے مفت سفری کارڈ ز کو نئے کارڈز سے تبدیل کروانے کی تاریخ میں 30نومبر2018تک توسیع کر دی ہے جس کے مطابق پرانے آر ایف ای ڈی کارڈ ز کو نئی ٹیکنالوجی این ایف سی پر منتقل کیا جا رہا ہے جس سے جعلی کارڈز کی روک تھام اور مفت سفری کارڈ کے ڈیٹا کے حصول میں جدت لانا ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے بزرگ اور معذور افراد ایل ٹی سی ہیڈ آفس میں آکر اپنا پرانا کارڈ تبدیل کروا کر نیا کارڈ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اب تک 59493بزرگ اور معذور افراد کو مفت سفری کارڈ ز مہیا کر چکی ہے ۔

جو کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے کارپوریٹ سوشل رسپنسبلٹی کی عکاسی کرتا ہے۔ ایل ٹی سی لاہورمیں ٹھوس منصوبہ بندی اور جامع حکمت عملی کے تحت شہریوں کو مختلف اربن روٹس پر محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ لوگوں کو اپنی منزل و مقصود تک پہنچنے کے لیے کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1