بدھ سے ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان

بدھ سے ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے جمعہ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ملک کے مختلف مقامات پر گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کادرجہ حرارت زیارت منفی04، سکردو منفی03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آج شہر کا موسم بھی خشک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : صفحہ آخر